خوف سے آزادی


  • خُداوند میری روشنی اور میری نجات ہے۔ مجھے کس کی دہشت؟ خُداوند میری زندگی کا پُشتہ ہے۔ مجھے کس کی ہیبت؟ کیونکہ مُصیبت کے دِن وہ مجھے اپنے شامیانہ میں پوشیدہ رکھےگا وہ مجھے اپنے خیمہ کے پردہ میں چھپالیگا۔ وہ مجھے چٹان پر چڑھادیگا-
    زبُور 27: 1, 5
  • مَیں خُداوند کا طالب ہوا۔ اُس نے مجھے جواب دِیا اور میری ساری دہشت سے مجھے رہائی بخشی -
    زبُور 34: 4
  • لیکن جو میری سُنتا ہے وہ محفوظ ہو گا اور آفت سے نڈر ہو کر اِطمینان سے رہیگا -
    اِمثال 1: 33
  • ان کو کج دلے ہیں کہو ہمت باندھو مت ڈرو ۔ دیکھو تمہارا خدا سزا اور جزا کے لیے آتا ہے۔ ہاں خدا ہی آئیگا اورتم کو بچائیگا -
    أیسعیاہ 35: 4
  • تو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراسان نہ ہو کیونکہ میں تیرا خدا ہوں میں تجھے زوربخشونگا۔ میں یقیناً تیری مدد کرونگا اور میں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھسے تجھے سنبھالونگا -
    أیسعیاہ 41: 10
  • کِیُونکہ تُم کو غُلامی کی رُوح نہِیں ملِی جِس سے پھِر ڈر پَیدا ہو بلکہ لے پالک ہونے کی رُوح مِلی جِس سے ہم ابّا یعنی اَے باپ کہہ کر پُکارتے ہیں -
    رومیوں 8: 15
  • کِیُونکہ خُدا نے ہمیں دہشت کی رُوح نہِیں بلکہ قُدرت اور تربیت کی رُوح دی ہے -
    تیمِتھُیس ۲ 1: 7
  • خُدا ہماری پناہ اور قوت ہے۔ مُصیِبت میں مُستعِد مدد گار۔ اِسلئے ہم کو کچھ خُوف نہیں خواہ زمین اُ لٹ جاۓ۔اور پہاڑسمُنُدر کی تہ میں ڈال ِدۓجاہیں۔ خواہ اُس کا پانی شور مچاۓاورموُجزن ہو اورپہاڑ اُسکی طُغیانی سے ہل جائیں -
    زبُور 46: 1-3
  • جِسں وقت مجھے ڈر لگے گا۔ میَں تجھ پر تُو کل کرُوں گا ۔ میر ا فخر خُدا پر اور اُسکے کلام پر ہے ۔ میرا تُو کل خُدا پر ہے ۔ میں ڈر نے کا نہیں ۔بشر میرا کیا کر سکتا ہے ؟ -
    زبُور 56: 3, 4
  • تُو نہ رات کی ہیبت سے ڈرے گا۔نہ دِن کو اُڑنے والے تیر سے۔ نہ اُس وبا سے جو اندھیرے میں چلتی ہے۔نہ اُس ہلاکت سے جو دوپہر کو ویران کرتی ہے -
    زبُور 91: 5, 6
  • جب تو لیٹیگا تو خوف نہ کھا یئگا ۔ بلکہ تو لیٹ جٓایئگا اور تیری نیند میٹھی ہو گی -
    اِمثال 3: 24
  • تو اُنکے چہروں کو دیکھکر نہ ڈر کیونکہ خداوند فرماتا ہے میں تجھے چھڑانے کو تیرے ساتھ ہوں -
    یرمیاہ 1: 8
  • Tمحبّت میں خَوف نہِیں ہوتا بلکہ کامِل محبّت خَوف کو دُور کر دیتی ہے کِیُونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا محبّت میں کامِل نہِیں ہُؤا -
    یُوحنّا ۱ 4: 18
  • زر کی دوستی سے خالی رہو اور جو تُمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کِیُونکہ اُس نے خُود فرمایا ہے کہ مَیں تُجھ سے ہرگِز دست بردار نہ ہُوں گا اور کبھی تُجھے نہ چھوڑُوں گا۔ اِس واسطے ہم دِلیری کے ساتھ کہتے ہیں کہ خُداوند میرا مدد گار ہے۔ مَیں خوف نہ کرُوں گا۔ اِنسان میرا کیا کرے گا؟ -
    العبرانيين 13: 5, 6
  • مَیں تُمہیں اِطِمینان دِئے جاتا ہُوں۔ اپنا اِطِمینان تُمہیں دیتا ہُوں۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے مَیں تُمہیں اُس طرح نہِیں دیتا۔ تُمہارا دل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے -
    یُوحنّا 14: 27
  • پَس جِس صُورت میں کہ لڑکے خُون اور گوشت میں شرِیک ہیں تو وہ خُود بھی اُن کی طرح اُن میں شرِیک ہُؤا تاکہ مَوت کے وسِیلہ سے اُس کو جِسے مَوت پر قُدرت حاصِل تھی یعنی اِبلِیس کو تباہ کر دے۔ اور جو عُمر بھر مَوت کے ڈر سے غُلامی میں گِرفتار رہے اُنہِیں چھُڑا لے -
    العبرانيين 2: 14, 15